ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کے پی سی سی صدر کی حیثیت سے پرمیشور کے چھ سال،27؍ اکتوبر کو تہنیتی جلسہ منعقد کرنے کانگریس کا فیصلہ

کے پی سی سی صدر کی حیثیت سے پرمیشور کے چھ سال،27؍ اکتوبر کو تہنیتی جلسہ منعقد کرنے کانگریس کا فیصلہ

Thu, 20 Oct 2016 11:33:42    S.O. News Service

بنگلورو،19؍اکتوبر(ایس اونیوز)کرناٹک پردیش کانگریس کمیٹی صدر کی حیثیت سے 27 اکتوبر کو وزیر داخلہ ڈاکٹر جی پرمیشور چھ سال کی مدت مکمل کریں گے۔اس موقع پر ریاست کے کانگریس کارکنوں کی طرف سے ڈاکٹر جی پرمیشور کو تہنیت پیش کرنے کا پروگرام مرتب کیاگیا ہے۔27 اکتوبر کو بنگلور پیالیس گراؤنڈ میں ایک بہت بڑا تہنیتی جلسہ منعقد کیا جارہا ہے،جس میں سرکردہ کانگریس رہنما شریک رہیں گے اور ڈاکٹر پرمیشور کو مبارکباد دیں گے۔ آج کے پی سی سی دفتر میں اس سلسلے میں کے پی سی سی کارگذار صدر دنیش گنڈو راؤ کی صدارت میں ایک میٹنگ منعقد کی گئی۔ اس میں طے کیا گیا کہ 27؍ اکتوبرکو ڈاکٹر پرمیشور کو تہنیت پیش کرنے کے ساتھ اسی دن سے آزادی کی طرف کانگریس کے بڑھتے قدم کے عنوان سے ایک مہم بھی شروع کی جائے گی۔ دنیش گنڈو راؤ نے کہا کہ پچھلے چھ سال سے ڈاکٹر جی پرمیشور کامیابی کے ساتھ کرناٹک پردیش کانگریس کمیٹی کو سنبھالے ہوئے ہیں ، ان کی قیادت میں 9 سال بعد کانگریس ریاست کے اقتدار پر آئی ۔پرمیشور کے کے پی سی سی صدر بننے کے بعد مختلف انتخابات میں کانگریس نے فیصلہ کن کامیابی حاصل کی ہے۔جن میں گرام پنچایت اور تعلقہ پنچایت وغیرہ شامل ہیں۔ بلدی اداروں سے کونسل کے انتخابات میں بھی پارٹی نے اچھا مظاہرہ کیا ہے۔ انتہائی سادہ لوح اور سنجیدہ مزاج کے حامل ڈاکٹر پرمیشور ہر پارٹی کارکن کے ساتھ انتہائی ملنسار رویہ رکھتے ہیں۔ ڈاکٹر پرمیشور کے تہنیتی اجلاس میں وزیر اعلیٰ سدرامیا، کانگریس پارلیمانی پارٹی لیڈر ملیکارجن کھرگے ، ریاستی وزراء اور دیگر کانگریس قائدین ، اراکین اسمبلی ، ضلع، تعلقہ اور بلاک سطح کے کانگریس قائدین کو مدعو کیا جائے گا۔


Share: